Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی معاہدہ سرینڈر اور شکست ہے، حزب اللہ نے مسترد کردیا

حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل لبنان جنگ بندی معاہدے کو سرینڈر اور شکست کے مترادف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ شیخ نعیم قاسم نے ایک بیان میں معاہدے کو لبنانی عوام کے ایک حصے کو ختم کرنے کا روڈ میپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے انخلاء کے بغیر کوئی معاہدہ قبول نہیں کرے گی۔
نعیم قاسم نے خبردار کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی فوج لبنان اور اس کے دیہات پر حملے جاری رکھے گی، شمالی اسرائیل بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ انہوں نے جنگ بندی کو حزب اللہ کی عسکری موجودگی یا سیاسی معاملات سے مشروط کرنے کی کوششوں کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی سرزمین پر کسی بھی غیر ملکی فوجی موجودگی کو قبول نہیں کیا جا سکتا اور مزاحمت کا حق برقرار رہے گا۔ انہوں نے موجودہ جنگ بندی معاہدے کو مبہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی اور انخلا کے طریقہ کار سے متعلق کئی سوالات اب بھی موجود ہیں۔ نعیم قاسم نے سرائیلی حکام کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں کئی اہم اور اسٹریٹجک مقامات، بشمول بیوفورٹ قلعہ، پر اپنی موجودگی برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق ایسی صورتحال جنوبی لبنان کے مسئلے کا حل فراہم نہیں کر سکتی۔ شیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ جب تک جنوبی لبنان میں اسرائیلی قبضہ برقرار رہے گا، حزب اللہ اس قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی سرزمین پر کسی بھی غیر ملکی فوجی موجودگی کو قبول نہیں کیا جا سکتا اور مزاحمت کا حق برقرار رہے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular