
بیروت : حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قسیم نے کہا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کے لیے مکمل طور پر تیارہے۔ بیروت کے مضافات میں ایک ریلی سے خطاب میں شیخ نعیم قسیم نے کہاکہ ہم مقابلے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور اپنے وژن اور منصوبے کے تحت اس میں حصہ ڈالتے رہیں گے۔ اور وقت آنے پر مداخلت کریں گے۔انہوں نے امریکا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے جنگی جہازوں سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی ہم آپ کے بیانات سے ڈرتے ہیں۔


































