
تہران : ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران ہر حال میں لبنان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ علی لاریجانی نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور لبنان کے تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرا ثقافتی رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لبنان کے عوام کسی مشکل یا تکلیف میں ہوں تو ایران کے عوام بھی اس دکھ کو محسوس کرتے ہیں۔ لاریجانی نے واضح کیا کہ ہم ہر حال میں لبنان کے عوام کے ساتھ رہیں گے۔علی لاریجانی نے کہا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی گروہ سیاسی بلوغت رکھتے ہیں اور ان کو کسی بیرونی سرپرست یا سہارے کی ضرورت نہیں۔
حزب اللہ اور مزاحمتی گروہوں کے پاس اعلیٰ سطح کا سیاسی فہم موجود ہے۔ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ان کے قومی مفادات کیا ہیں، اور وہ خود فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


































