
بیروت : حزب اللہ نے پہلی زمینی جھڑپ میں صیہونی فوج کے ہوش اڑادئے۔ لڑائی میں چودہ فوجی ہلاک اورپچاس کے قریب زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے عدیسہ کے مقام سے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے حزب اللہ نے ناکام بنادیا۔ حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی فوجی اسلحہ اور دیگر سامان چھوڑ کر فرار ہوئے۔ اسرائیلی فوج کو شدید نقصان پہنچا ہے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔اسرائیل نے آٹھ فوجیوں کے ہلاک اور اٹھارہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔ ایک اور مقام پر مجاہدین نے صیہونی فوج پر گھات لگاکر حملہ کیا۔ اس حملے میں پانچ فوجی مارے گئے جبکہ بیس کے قریب زخمی ہوئے۔ صہیونی فوجیوں کی اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر بھاگنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ ایک اور جھڑپ میں ایک فوجی ہلاک اور پندرہ کے قریب زخمی ہوئے. حزب اللہ نے کہا ہے کہ مجاہدین نے 25 آپریشنز انجام دیے ہیں جس میں فوجیوں پر براہ راست حملہ کرنا اور ٹینکوں، فوجی اڈوں اور بستیوں کو نشانہ بنانا شامل ہے۔ مجاہدین جنوبی لبنان میں کئی محوروں سے اسرائیلی ایلیٹ فورسز کے خلاف بہادرانہ کارروائی کر رہے ہیں. جس کے نتیجے میں 80 سے زائد فوجی، افسران ہلاک و زخمی ہوئے اور تقریباً پانچ ٹینک تباہ ہو گئے۔


































