
بیروت : حزب اللہ نے کمانڈر فواد شکر المعروف حاج محسن کی شہادت کا اعلان کر دیا. اسرائیل نے گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملہ کیا تھا جس میں پانچ افراد شہید اور 70 زخمی ہوئے تھے۔ آج عمارت کے ملبہ سے شہید کمانڈر کے جسد خاکی کو نکال لیا گیا ہے۔ شہید حزب اللہ کے چوٹی کے کمانڈر اور سید حسن نصراللہ کے بازو سمجھے جاتے تھے .اس سے قبل حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصر اللہ نے اعلان کیا تھا کہ اگر تم نے ہمارے شہروں پر حملہ کیا تو ہم بھی تمہارے شہروں پر حملہ کریں گے، تم نے ہمارے ہوائی اڈے پر حملہ کیا تو ہم بھی تمہارے ہوائی اڈے پر حملہ کریں گے، جو تم کرو گے وہی ہم کریں گے۔ بیروت پر حملے کے ساتھ ہی جنگ نئے مرحلے میں داخل ہو چکی تھی کہ شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے اسے مزید یقینی بنا دیا ہے.


































