Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

القسام بریگیڈ کا شدید حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی

غزہ : حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج کے انجینیئرنگ یونٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس سے قبل القسام بریگیڈز نے ایک کامیاب حملے میں دھماکہ خیز مواد اور یاسین 105 پروجیکٹائل کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی دو گاڑیاں تباہ کیں اور 2 ڈی 9 فوجی بلڈوزر کے ساتھ ایک مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا تھا۔
دوسری جانب نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے، ظالم فوج نے غزہ شہر میں اسکول پر بم باری کی جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ میں بھی 2 گھروں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں نابلس میں اسرائیلی فوج نے 1 شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور اسے طبی امداد دینے پر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے عملے کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular