
پیانگ ینگ: شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں اور پابندیوں کوجوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا یہ رواں ماہ میں چوتھا میزائل تجربہ ہے۔ شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مارکرنے والے2 بیلسٹک میزائل فائرکئے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق میزائل پیونگ یونگ کے ائیرپورٹ کے مشرقی علاقے سے فائرکئے گئے۔ شمالی کوریا 5، 11 اور 14 جنوری کو بھی میزائل تجربہ کرچکا ہے۔ امریکا نے نئے میزائل تجربات کے بعد گزشتہ ہفتے شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کردی تھیں۔جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔


































