
غزہ: غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے ساتویں مرحلے میں حماس نے چھ یرغمالیوں کو رہا کردیا۔ حماس نے دو اسرائیلی قیدیوں کو رفح میں ریڈ کراس کے حوالے کیا جبکہ دیگر قیدیوں کو حوالے کرنے کی تقریب نصیرات کیمپ میں سجائی گئی۔ دونوں مقامات پر سینکڑوں مسلح اور نقاب پوش جنگجوؤں نے سیکیورٹی کا انتظام اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ خراب موسم کی وجہ سے شہریوں کی بہت کم تعداد شریک ہوئی۔ چھ یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل چھ سو دو فلسطینیوں کو آزاد کرے گا۔ جس میں عمر قید کے ساٹھ قیدی بھی شامل ہیں۔ پچاس طویل سزاؤں اور چار سو سے زائد غزہ کے فلسطینی شامل ہیں۔


































