Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

حماس کے رہنما کا ولی امر المسلمین کو خط، انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر مبارکباد اور فلسطینی عوام کی حمایت پر اظہارِ تشکر

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنماء اسمعیل ہنیہ نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 43 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نام ایک تہنیتی خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے اس پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ولی امر المسلمین کے دوٹوک و اصولی موقف پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ عرب چینل المیادین کے مطابق اسمعیل ہنیہ نے اپنے خط میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی مزاحمتی محاذ کی ایک بڑی فتح تھی، لکھا کہ ہم، فلسطینی قوم اور اس کے مقدس مسئلے کی حمایت میں آپ کے درخشاں موقف پر دل کی گہرائیوں سے فخر کرتے ہیں۔
حماس کے مرکزی رہنماء نے لکھا کہ ہم حماس میں فلسطینی قوم کے ہمراہ اس پرمسرت موقع پر آپ کی خوشیوں میں شریک ہیں اور اس ذریعے سے فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور مسئلہ فلسطین، فلسطینیوں، ان کے عادلانہ ارمانوں، ان کے مزاحمتی محاذ اور اپنے حقوق سے دفاع کی ان کی قانونی و دلیرانہ تحریک کی حمایت سے متعلق آپ کے باوقار و مسلسل موقف پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں! انہوں نے اپنے خط کے آخر میں تاکید کی کہ حماس نے، فلسطینی ارمانوں کو لاحق خطرات و درپیش چیلنجوں کے حوالے سے، (ایران کے) اس موقف میں توسیع اور فلسطینی فتحیابی، اس ملک کی عوام کی اور ان کے مزاحمتی محاذ کی حمایت میں (ایران کے) اس کردار کے تسلسل پر نگاہیں جما رکھی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular