
بیروت : حماس نے صیہونی حکومت سے معاہدے کیلئے ثالثوں سے تحریری ضمانت مانگ لی۔ لبنان میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ احمد عبدالہادی نے کہا ہے کہ تنظیم مذاکرات کے ثالثوں سے تحریری ضمانت چاہتی ہےکہ اسرائیل قیدیوں کے پہلے گروپ کی رہائی کے بعد جنگ میں واپس نہیں آئے گا۔ اے پی کو انٹرویو میں احمد الہادی نے کہا کہ حماس کچھ نکات پر لچک دکھا رہی ہے لیکن اس کا اصرار ہے کہ جب تک کہ ایک مستقل جنگ بندی نہیں ہو جاتی مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو مذاکرات کو روک سکتے ہیں اور اسطرح جارحیت دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔ ہم تحریری طور پر کچھ چاہتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مذاکرات جاری رہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کار جنگ کے ابتدائی دنوں کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے غزہ سے باہر حماس کے رہنماؤں پر جنگ بندی کیلئے دباؤ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔


































