
بیروت: حماس اور الجہاد نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جنگ بندی تجاویز کا جواب دے دیا. حماس اور الجہاد کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جنگ بندی تجاویز کا باقاعدہ جواب دے دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے وسیع تر امکانات کا راستہ کھول دیا گیا ہے۔ حماس مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلا کی ٹائم لائن کی منتظر ہے۔ وائٹ ہاؤس، مصر اور قطر نے تجاویز کا جواب ملنے کی تصدیق کردی ہے۔اسرائیل کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پیرامیٹرز تبدیل کردیئے ہیں۔ وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ مستقل جنگ بندی زیر غور نہیں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگی اہداف کے حصول تک غزہ میں اسرائیلی کارروائی جاری رہے گی۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی کے مطابق حماس کا جواب دینا ایک مثبت قدم ہے امریکہ حماس کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد حتمی رائے قائم کرسکتا ہے۔


































