بزرگ عازمین حج پر مکمل پابندی،صحت سے متعلق سخت اقدامات
ریاض( نیوز ڈیسک) سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے رواں برس حاجیوں کی تعداد کو مختصر ترین رکھنے پر غور شروع کردیا ، صرف علامتی تعداد کو مناسک حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ فریضہ بھی ادا ہوجائے اور کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا خدشہ بھی کم سے کم ہو ، بزرگ عازمین حج پر مکمل پابندی اور صحت کے حوالے سے سخت اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ تمام ممالک کو کوٹے سے صرف 20 فیصد کی اجازت دی جائے تاہم اس کا اثر سعودی معیشت پڑے گا ۔


































