Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

گوجرانوالہ: امام حسینؑ کی توہین پر مسجد کے خطیب پر مقدمہ

گوجرانوالہ : پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ لدھا میں امام حسین علیہ السلام کی توہین پر مسجد کے خطیب پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جامع مسجد عثمان ذوالنورین کے خطیب حافظ مجاہد ولد عبد المجید نے جمعہ کے خطبہ میں شانِ امام حسین علیہ السلام میں گستاخی کی اور نعوذ باللہ امام حسینؑ کو باطل پر اور یزید لعین کو حق پر قرار دیا۔ جس پر نمازیوں نے اعتراض کرتے ہوئے مولانا مجاہد کو جمعہ پڑھانے سے روک دیا اور حسنیت زندہ باد، یزیدیت مردہ باد کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔ نمازی نعرے لگاتے ہوئے تھانے پہنچے اور مولانا مجاہد کیخلاف توہین اہلبیتؑ کرنے پر اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔ جس پر پولیس نے وقاص ارشاد ولد چودھری ارشاد حسین راجپوت کی مدعیت میں زیر دفعہ 295 اے اور 298 اے مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular