غربت ختم کرنے کی بات کرنیوالے ہتھیار بھی بنا رہے ہیں
ویٹی کن سٹی(نیوز ڈیسک) پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بحران کا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ کھرے پن اور کم منافقت کے اصول سے سیاست اور معاشرے کو آگے بڑھانا ہوگا ، ایک حالیہ انٹرویو میں عیسائی پیشوا نے کہا ہے کہ یہ وائرس امیر اور غریب کی تمیز کیے بغیر ہم سب کو متاثر کر رہا ہے اور یہ منافقت کو بھی سامنے لا رہا ہے، وہ کچھ ایسے سیاسی رہنماو¿ں کی منافقت سے پریشان ہیں جو اس بحران کا مقابلہ کرنے کے بارے میں اور غربت ختم کرنے کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن اسی دوران ہتھیار بھی بنا رہے ہیں،یہ وقت ہے کہ ہم اس طرح کی منافقت سے باہر نکل آئیں۔ یہ وقت اپنا کردار برقرار رکھنے کا ہے۔ یا تو ہم اپنے عقائد کے مطابق سب کریں یا پھر ہم سب کچھ کھو دیں۔


































