
گلگت (نیٹ نیوز) گلگت بلتستان کے عام انتخابات 18 اگست کو ہوں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کیلئے 18 اگست کو پولنگ ڈے کے طور پر منطوری دیدی۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے صدر مملکت کو سمری بھیجی گئی تھی، جس کی منظوری دیدی گئی ہے۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت مدت پوری ہونے کے بعد 24 جون کو تحلیل ہوگئی تھی۔ 18 اگست کو جی بی اسمبلی کی 24 نشستوں کیلئے انتخابات ہوں گے۔


































