
گلگت : گلگت کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجلس وحدت مسلمین کے 8 صوبائی رہنماؤں کو باعزت بری کر دیا۔ یمن میں مظالم کے خلاف ریلی نکالنے پر پولیس نے مارچ 2015 میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں شیخ نیئر عباس مصطفوی، شیخ بلال سمائری، غلام عباس، عارف حسین قنبری، مطہر عباس، شیخ شہادت حسین، جمال اختر اور شیخ محمد عیسیٰ کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور نفرت پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔ عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر تمام رہنمائوں کو باعزت بری کر دیا۔


































