
انقرہ : اسرائیل کے مخلص دوست رجب طیب اردوان نے دنیا سے غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے درمیان یہ علاقہ مکمل انسانی تباہی کے قریب ہے۔
الجزیرہ کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں طیب اردوان نے اسرائیل پر فلسطینیوں کو تباہ کرنے کی ایک منظم پالیسی پر عمل پیرا ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے لکھا کہ بھوک، پیاس، اور وبائی امراض کا خطرہ غزہ کو مکمل انسانی تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ اردوان نے کہا کہ ترکیہ نے رکاوٹوں کے باوجود قریبی برادر ممالک کی مدد سے غزہ تک خوراک، ادویات اور طبی سامان پہنچایا ہے، اور زخمی فلسطینیوں کو ترکیہ میں علاج کے لیے نکالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقرہ فلسطینی گروپوں کے درمیان ثالثی کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم پر جنگ بندی کے لیے زور دے رہا ہے۔


































