Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

غزہ اور لبنان جنگ، اسرائیل کو یومیہ کروڑوں ڈالر کا نقصان

تل ابیب: غزہ اور لبنان میں جاری جنگ کے نیتجے میں اسرائیل کو روزانہ کروڑوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق پہلے سے جاری غزہ جنگ اور لبنان میں زمینی کارروائیوں کا آغاز ہونے کی وجہ سے اسرائیل کے دفاعی اخراجات میں بےتحاشہ اضافہ ہوا ہے۔اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار کے مطابق اخراجات میں اضافے کی بڑی وجہ حالیہ عرصے میں جنوبی لبنان کی جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں ریزرو فوجیوں کا تعینات کیا جانا ہے۔ اسرائیل کے دفاعی اخراجات میں اضافے کی ایک اور وجہ غزہ اور لبنان میں مہنگے گولہ بارود کا استعمال اور راکٹ کو فضا میں نشانے بنانے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کا بڑے پیمانے پر استعمال ہے۔ اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بیروت میں فضائی حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کیلئے 10 سیکنڈ کی کارروائی پر 66 لاکھ ڈالر سے زائد کے اخراجات آئے جس کی وجہ حملے میں استعال ہونے والے مہنگے بم تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ستمبر سے اب تک 50 روز میں اسرائیل کو 6 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد کے دفاعی اخراجات کرنے پڑے ہیں اور ان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے اہلکار کے مطابق غزہ اور لبنان میں جنگ کے باعث اسرائیلی فوج کو روزانہ 13 کروڑ ڈالر سے زائد کے اخراجات برداشت کرنے پڑرہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular