Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

پاکستانی تعلیمی اداروں میں امریکی مداخلت میں مزید اضافہ


وہاڑی ایجوکیشن یونیورسٹی میں لنکن چیئر قائم، مقصد بہترین اذہان تلاش کرنا ہے
وہاڑی (نیوز ڈیسک) امریکاکی پاکستان کے تعلیمی اداروں میں مداخلت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ، امریکا نے پنجاب کے پسماندہ علاقے وہاڑی میں ایجوکیشن یونیورسٹی کے کیمپس میں ”لنکن چیئر“ قائم کر دی ہے، امریکی قونصل جنرل کیتھرین راڈریگز اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے شراکت کے معاہدے پر دستخط کیے،قونصل جنرل نے کہا کہ لنکن کارنر اس علاقے کی آبادی سے رابطے کا ذریعہ ہوگا اور امریکا اور اس علاقے کے عوام کے مابین بات چیت کا پلیٹ فارم بن سکے گا، یونیورسٹی اور ہائی اسکولوں کے طلبہ اور علاقے کے شہری لنکن کارنر کے ذریعے تبادلہ خیال کر سکیں گے اور دنیا بھر میں ہونیوالے پروگراموں میں شرکت کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے اس شراکت داری میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں، وہاڑی میں لنکن کارنر کے افتتاح کے بعد پاکستان میں لنکن کارنرز کی تعداد 18 ہو گئی ،ان کا مقصد بہترین پاکستانی اذہان کو تلاش کرنا اور امریکا بھجوانا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular