
نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات میں مزید اضافہ کردیا گیاہے۔ جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں ایک بے اختیار وزیراعلیٰ چاہتی ہے۔عمر عبداللہ نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات بڑھا کر مرکزی حکومت ایک ایسا بے اختیار وزیراعلیٰ لانا چاہتی ہے جو اپنے چپراسی کی تعیناتی کے لیے بھی گورنر سے اجازت لینے پر مجبور ہوگا ہم جموں و کشمیر میں بااختیار اور عوامی ووٹوں سے منتخب مضبوط وزیراعلیٰ کے خواہشمند ہیں اور اس کے لیے ہم جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔


































