Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

رہبر انقلاب کی بھرپور حمایت

ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے بہت پہلے عالم تشیع کے بزرگ علماءنے ہمیشہ فلسطین کے مظلوموں کی بھرپور حمایت کی ہے۔ اسلامی انقلاب کے بانی حضرت آیت اللہ خمینیؒ جب نجف میں تھے تو اس وقت بھی اپنی تقریروں میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت کرتے تھے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد آپ نے جمعتہ الوداع کو یوم القدس قرار دیکر فلسطینیوں کی حمایت میں بہترین قدم اٹھایا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای بھی امام خمینیؒ کی روش پر چلتے ہوئے فلسطین کو مسلمانوں کا اولین اور ترجیحی مسئلہ قرار دیتے ہیں۔رہبر انقلاب اسلامی نے حماس کے سربراہ کے خط کے جواب میں فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور اس جعلی اور غیر قانونی غاصب صیہونی حکومت کے شر سے نجات دلانے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریگا۔ پیر کو جانے والے اس خط میں رہبر انقلاب اسلامی نے حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ کو مخاطب کرتے ہوئے امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں فلسطینی استقامتی محاذ کے اقدامات کی قدر دانی کرتے ہوئے انہیں امت مسلمہ کی عزت و سربلندی کا باعث قرار دیا ہے۔رہبر انقلاب اسلامی نے اس خط میں فرمایا ہے کہ استقامتی تحریک اور فلسطین کی بہادر قوم منطق، عقل اور تجربے کی بنیاد پر دشمن کی دھمکیوں اور پیشکش کے جھانسے میں نہیں آئے گی اور ماضی کیطرح اس بے مثال استقامت کے ذریعے عزت و سربلندی کا راستہ اپنائے گی۔ رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے ایک ایسے موقع پر حمایت و یکجہتی پر مبنی خط فلسطین کی استقامتی تحریکوں کے لیے ایک نئے جوش و جذبے کا باعث بنے گا، کیونکہ غاصب صیہونی حکومت نے ان دنوں غرب اردن کے تیس فیصد علاقے کو مقبوضہ علاقوں سے ملانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس موقع پر فلسطین کی مزاحمتی تحریک کی حمایت نہایت ضروری ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular