
عید غدیر کو محفوظ رکھنے کے لیے ہماری پہلی ذمہ داری غدیر کے واقعے کے بارے میں *صحیح آگاہی اور شناخت* حاصل کرنا ہے۔ ہمیں *تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے اور جو حقیقت ہے اسے پہچاننا چاہیے۔*
ا: دوسری ذمہ داری یہ ہے کہ جس بھی طریقے سے ممکن ہو، سوشل میڈیا کے ذریعے یا رو برو گفتگو میں، جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، ہر اس شخص کو جو غدیر سے بے خبر ہے، اس واقعے کے بارے میں بتائیں اور اسے نسلوں اور *آنے والی نسلوں تک منتقل کریں۔*
: غدیر خم کے حوالے سے تیسری ذمہ داری *ضرورت مندوں کی دستگیری، کینے مٹانا، دعوت طعام دینا ،قیدیوں کی مدد کرنا، یتیموں سے محبت کرنا اور لوگوں کے ذہنوں میں اچھی اور خوشگوار یادیں پیدا کرنا ہے۔ ہمیں زندگی کے خوشگوار لمحات غدیر خم کی بنیاد پر اور امیرالمومنینؑ کی ولایت کے تحت پیدا کرنے چاہئیں۔*
:غدیر کے واقعے کے ترویج میں چوتھی اور سب سے اہم ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ *بچوں کو بچوں کی زبان میں غدیر سے آگاہ کریں اور امیرالمومنینؑ کی ولایت اور اہلِ بیتؑ کی پیروی کے راستے پر چل کر ان کے طرزِ زندگی کو ترتیب دیں۔*


































