استقامتی تحریک اپنے ایک سچے اور اہم ترین رکن سے محروم ہو گئی،آیت اللہ خامنہ ای
مقبوضہ بیت المقدس (نیو زڈیسک) فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سابق سیکریٹری جنرل رمضان عبداللہ انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے سے بیمار تھے ، ڈاکٹر رمضان عبداللہ غزہ یونیورسٹی میں اقتصادیات کے پروفیسر اور فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے بانیوں میں سے تھے ، ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے تعزیتی پیغام میں رمضان عبداللہ کے انتقال پر پوری فلسطینی قوم، فلسطینی مجاہدین اور خاص طور سے جہاد اسلامی کے جانثار کارکنوں کو تعزیت پیش کی ہے انہوں نے کہاکہ استقامتی تحریک اپنے ایک سچے اور اہم ترین رکن سے محروم ہو گئی ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- جہاد اسلامی کے سابق سیکریٹری جنرل رمضان عبداللہ انتقال کرگئے


































