
واشنگٹن: سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نےسابق افغان صدر اشرف غنی کو دھوکے باز قرار دیا ہے۔ اپنی کتاب میں پومپیونےلکھا کہ کرزئی کی ساری توجہ اقتدار میں رہنے پر مرکوز تھی اوریہ شخص امن مذاکرات میں بڑی رکاوٹ تھا۔ یہ شخص اپنے اقتدار کیلئے اپنے ملک کو جوکھم میں ڈالنے کیلئے تیارتھا۔پومپیو نے لکھا کہ اشرف غنی اور افغانستان کے سابق چیف ایگزیکیٹیو عبداللہ عبداللہ بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث تھے۔ جس کی وجہ سے اگست 2021ء میں امریکا جنگ زدہ ملک سے کامیابی سے نکل نہیں پایاتھا۔ بات چیت جیسے ہی آگے بڑھتی تھی، اشرف غنی ہمیشہ مسئلہ بنا ہوا تھا۔ مائیک پومپیو نے دعویٰ کیاکہ اشرف غنی بڑے الیکٹورل فراڈ کی وجہ سے دوبارہ جیتا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ اشرف غنی نے دوسرے امیدواروں سے زیادہ رائے دہندوں کو رشوت دی تھی۔ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ میں لڑائی جاری تھی کہ ملک کا اگلا صدر کون بنے گا۔


































