
بیروت : لبنان میں کشیدہ ترین صورتحال میں فلائٹس آپریشن بند ہونے سے کئی پاکستانی فیملیز بیروت میں پھنس گئیں۔ لبنان میں پھنسی پاکستانی فیملیز نے حکومت پاکستان سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستانیوں کو لبنان سے محفوظ انخلا کی اپیل کی ہے۔ محصورین نے کہا کہ شام کا راستہ غیر محفوظ ہونے کے سبب لبنان سے نکلنے کا زمینی راستہ بند ہے۔ پاکستانیوں نے کہا کہ سفارت خانے سے ایک ماہ سے کہہ رہے ہیں کہ ہوم ورک مکمل رکھا جائے۔


































