
غزہ : صیہونی فوج نے امداد کیلئے قطار میں کھڑے متاثرین کو بھی نہ بخشا۔ غیر انسانی جارحیت میں بیس افراد شہید اور ڈیڑھ سو زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں امدادی سامان کی وصولی کیلئے قطار میں کھڑے متاثرین پر فائرنگ اور گولہ باری کردی۔ جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔
ناصر میڈیکل کمپلیکس کا مختلف سمتوں سے محاصرہ اور اسپتال کے قریب شدید بمباری بھی جاری ہے۔ چند گھنٹوں کے دوران 75 افراد شہید اور تین سو کےقریب زخمی ہوگئے۔ خان یونس میں اقوام متحدہ کے تربیتی مرکز پر گولہ باری سے نو پناہ گزین جبکہ نصیرات کے رہائشی کمپاؤنڈ میں چار بچے شہید ہوئے۔


































