دو جون سے داخلے شروع، کلاسوں کا آغاز 12جون سے ہوگا
لاہور (نیوز ڈیسک)وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے مدارس کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا، وفاق المدارس العربیہ کا اجلاس مولانا قاضی عبدالرشید کی زیرصدارت جامعہ اشرفیہ میں ہوا جس میں 12جون سے تعلیمی کلاسوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا،اجلاس میں مولانا قاضی عبدالرشید کا کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ تیار کردہ 20 نکاتی ایس اوپیز پر کسی شعبہ نے عمل نہیں کیا لہذا جب شاپنگ مالز، ٹرانسپورٹ، بازار، کھل سکتے تو مدارس کیوں نہیں کھل سکتے، اجلاس کے بعد دوجون سے مدارس میں داخلوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا،۔


































