
تل ابیب: صیہونی حکومت نے ایران اور حزب اللہ کے جوابی حملوں کے پیش نظر حیفا بندرگاہ پر ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔ جبکہ حیفا بندرگاہ سمیت اہم مقامات اور تنصیبات پر حفاظتی انتظامات سخت کردیے ہیں۔ دوسری جانب صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ ایران اور حزب اللہ کے ممکنہ اہداف میں وزیراعظم کا دفتر اور ان کی رہائش گاہ، اسرائیلی فضائیہ کے اڈے، موساد کی تنصیبات اور دیگر انٹیلی جنس سروس کے دفاتر شامل ہیں۔


































