
بیروت: لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے میں حماس کے اہم رہنما فتح شریف ابوالامین شہید ہوگئے۔ حماس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی حملے میں فتح شریف سمیت ان کے چند اہل خانہ بھی شہید ہوئے۔ لبنان میں رات گئے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں فلسطین کی ایک اور مزاحمتی تنظیم پاپولر فرنٹ کے بھی 3 اہم رہنما شہید ہوئے ہیں۔


































