
غزہ: جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں معروف فلسطینی آرٹسٹ محاسن الخطیب شہید ہو گئیں۔ با صلاحیت مصورہ اور ڈیزائنر محاسن الخطیب حملے کے وقت اپنے گھر پر تھیں، ان کی آخری تخلیق، جو ان کی موت سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی، وہ بھی سامنے آگئیں۔ اپنی آخری پوسٹ میں انہوں نے 19 سالہ شابان الدالو کو خراج عقیدت پیش کیا تھا.


































