Fri Oct 09, 2026

طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ

روزانہ کی خبریں

وداع ماہ رمضان المبارک کی دعا سے اقتباس

حضرت امام علی ابن الحسین زین العابدین علیہ السّلام :

*” اے ماه رمضان ! تجھ پر سلام، اے وہ جس کی ہم نشینی ناپسندیده اور معاشرت قابل مذمت نہیں۔ تجھ پر سلام، جب کہ تو برکتوں کے ساتھ ہمارے پاس آیا اور گناہوں کی آلودگیوں کو دھو دیا۔ تجھ پر سلام، اے وہ جسے اداسی کی وجہ سے رخصت نہیں کیا گیا اور نہ تھکن کی وجہ سے اس کے روزے چھوڑے گئے۔ تجھ پر سلام، اے وہ کہ جس کے آنے کی پہلے سے خواہش تھی اور جس کے ختم ہونے سے قبل ہی دل رنجیدہ ہیں۔ تجھ پر سلام، تیری وجہ سے کتنی برائیاں ہم سے دور ہو گئیں اور کتنی بھلائیوں کے سرچشمے ہمارے لیے جاری ہو گئے۔ تجھ پر سلام (اے ماہِ رمضان) اور اس شب قدر پر جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ سلام ہو، ابھی کل ہم کتنے تجھ پر عاشق تھے اور… سلام ہو، ابھی کل ہم کتنے تجھ پر عاشق تھے اور آنے والے کل میں ہمارے شوق کی کتنی فراوانی ہوگی۔ تجھ پر سلام (اے ماہِ مبارک تجھ پر) اور تیری ان فضیلتوں پر جن سے ہم محروم ہو گئے اور تیری گزشتہ برکتوں پر جو ہمارے ہاتھ سے جاتی رہیں۔ سلام ہو اے اللہ! ہم اس مہینہ سے مخصوص ہیں جس کی وجہ سے تو نے ہمیں شرف بخشا اور اپنے لطف و احسان سے اس کی حق شناسی کی توفیق دی۔ جب کہ بدنصیب لوگ اس کے وقت (کی قدرومنزلت) سے بے خبر تھے اور اپنی بدبختی کی وجہ سے اس کے فضل سے محروم رہ گئے۔ اور تو ہی ولی و صاحب اختیار ہے کہ ہمیں اس کی حق شناسی کے لیے منتخب کیا اور اس کے احکام کی ہدایت فرمائی۔ بیشک تیری توفیق سے ہم نے اس ماہ میں روزے رکھے، عبادت کے لیے قیام کیا، مگر کمی و کوتاہی کے ساتھ اور ہم بہت سے حقوق میں سے صرف چند ایک کو ادا کر سکے ہیں۔

صحیفہ_سجادیہ کی دعا نمبر 45 سے اقتباس*
اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجھم

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular