
برسلز: نیٹو سربراہ مارک روٹے کے ایران کیخلاف اطالوی اڈوں کے استعمال کے انکشاف نے اٹلی میں سیاسی ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ مارک روٹے نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ چالیس روزہ جنگ کے دوران اٹلی میں امریکی اڈوں سے پانچ سو سے زائد امریکی جنگی طیاروں نے پروازیں کیں۔ جبکہ امریکی اتحادی یورپی ممالک کی تنصیبات اور اڈوں کو جنگ میں استعمال کیا گیا۔ جہاں سے چار سے پانچ ہزار طیاروں نے اڑان بھری۔ اٹلی کا کردار اس مہم میں نمایاں تھا۔


































