تیل کی درآمد اور توانائی کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کی اجازت نہیں ہوگی
برسلز (نیو زڈیسک) یورپی یونین نے شام میں بشار حکومت کے ارکان کے خلاف پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ توسیع کا فیصلہ شامی عوام کے خلاف اختیار کی گئی پالیسیوں کی سپورٹ کے تناظر میں کیا گیا ہے ، یورپی یونین کی بلیک لسٹ میں 273 ذمہ داران اور 70 اقتصادی ادارے شامل ہیں۔ پابندیوں کے تحت ان کے اثاثے منجمد ہیں اور یورپی یونین کے رکن ممالک میں داخلے بھی ممنوع ہے، یہ پابندیاں پہلی مرتبہ 2011 میں عائد کی گئی تھیں ، پابندیوں میں شام سے تیل کی درآمد اور توانائی کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کی اجازت نہ ہونے کے علاوہ شام کے مرکزی بینک کے اثاثوں کا منجمد کیا جانا شامل ہے ۔


































