
اسلام آباد: پاکستان میں ازخود نوٹس کے تنازع پر پاکستانی اعلیٰ عدلیہ میں شدید اختلافات پھوٹ پڑے ہیں۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں الیکشن التوا کیخلاف چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے ازخود نوٹس لینے پر تنازع کا آغاز ہوا۔ پانچ رکنی بنچ سے پہلے جسٹس امین الدین الگ ہوئے دوسرے دن سماعت شروع ہوئی تو جسٹس جماالدین بھی الگ ہوگئے۔ دوسری جانب چیف جسٹس نے ایک دن پہلے اپنے ہی جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان کے فیصلے کی حیثیت کو بھی ختم کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ چیف جسٹس کے سوموٹو نوٹس لینے اور بینچز کی تشکیل کے اختیار کا قانون بننے تک ازخود نوٹس کے مقدمات کی سماعت روک دی جائے۔ چیف جسٹس کے حکم سے بحران کی کیفیت پیدا ہوگئی۔ بعد میں تین رکنی بنچ نے تمام سیاسی پارٹیاں بیٹھ کر انتخابات کے معاملے پر فیصلہ کریں ورنہ عدالت کوئی حکم جاری کرے گی۔ دوسری جانب حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ کیس کی سماعت کیلئے فل بنچ بنایا جائے۔


































