جنیوا : امریکا اور ایران کے درمیان عبوری امن معاہدے کو مستقل علاقائی امن ڈیل میں بدلنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ امریکا اور ایران کے درمیان آج سوئٹزر لینڈ میں مذاکرات کا امکان ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف سوئٹزرلینڈ جارہے ہیں جہاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے ہمراہ اس اعلیٰ سطح کی بیٹھک کا حصہ بنیں گے. جبکہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے بھی آج وہاں پہنچنے کی توقع ہے۔ یہ پیشرفت اسرائیل حزب اللہ معاہدے کے بعد سامنے آئی ہے۔
ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہاہےکہ امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ایران کی مقرر کردہ ریڈ لائنز کی حدود میں ہی ہوں گے۔
ادھر پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ محسن نقوی اسلام آباد ایم او یو پر مبارکباد اور اگلے مرحلےسے متعلق خصوصی بات کریں گے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا ایران معاہدے کو امن ڈیل میں بدلنے کی کوششیں
امریکا ایران معاہدے کو امن ڈیل میں بدلنے کی کوششیں
-
Raza Musani - جون 20, 2026
- بین الاقوامی خبریں
- 5
- 0 minute read


































