حالت تشویشناک ،بغاوت سے بچنے کیلئے خبر چھپائی جارہی ہے
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے منظر سے غائب ہونے پر ا ن کے کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں، مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق محمد بن سلمان ایک ہفتے سے نہ تو کسی سرکاری اجلاس میں شریک ہوئے اور نہ ہی انہیں کسی اور سرگرمی کے موقع پر دیکھا گیا،جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پرخبریں گردش کررہی ہیں کہ بن سلمان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور وہ تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں، جبکہ ایک اور اطلاع کے مطابق انہوںنے خود کو کو بحیرہ احمر کے پاس جزیرے نیوم پر قرنطینہ کرلیا ہے، سعودی حکومت اس خبر کو نشر کرنے سے گریز کر رہی ہے کیونکہ حکمرانی کی جنگ میں مصروف دوسرے شہزاد ے بغاوت کا آغاز کرسکتے ہیں۔


































