
کراچی : دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، پروفیسر صبا سہیل کو بورڈ کا چیئرمین اور دیگر 9 سینئر ڈاکٹروں کو ممبر بنایا گیا ہے جو دعا زہرا کی عمر کا تعین کرکے سرٹیفکیٹ جاری کرے گا بورڈ کا اجلاس کل بروز جمعرات آفس آف دی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سروس ہسپتال میں کیاجائے گا طبی معائنہ کیلئے بورڈ نے دعا زہرا کوطلب کرلیا ہے دعا زہرا کی عمر کے تعین کا میڈیکل سرٹیفکیٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا تھا جس پر والد مہدی نے اعتراضات اٹھائے تھے اور سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے دعا کی عمر کے تعین کے لئے مناسب فورم استعمال کرنے کی اجازت دی تھی.


































