دعا زہرا کیس، سپریم کورٹ میں جمعرات کو سماعت ہوگی

  Click to listen highlighted text! کراچی : سپریم کورٹ دعا زہرا بازیابی کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت جمعرات سے کرے گی. سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ کراچی رجسٹری میں دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ اپنی درخواست میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 8 جون 2022 کو دعا زہرا کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 17سال بتائی گئی ہے جبکہ نادرا ریکارڈ، تعلیمی اسناد کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14سال ہے۔مہدی کاظمی نے کہا کہ پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کروادیا ہے۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامی ہے، جبکہ ساتھ میں انہوں نے فوری سماعت کی بھی درخواست کی تھی۔

کراچی : سپریم کورٹ دعا زہرا بازیابی کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت جمعرات سے کرے گی.
سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ کراچی رجسٹری میں دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ اپنی درخواست میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 8 جون 2022 کو دعا زہرا کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 17سال بتائی گئی ہے جبکہ نادرا ریکارڈ، تعلیمی اسناد کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14سال ہے۔مہدی کاظمی نے کہا کہ پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کروادیا ہے۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامی ہے، جبکہ ساتھ میں انہوں نے فوری سماعت کی بھی درخواست کی تھی۔