واشنگٹن کے ساتھ تجارتی روابط میں بھی برلن کا رویہ درست نہیں،ٹرمپ کا الزام
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ نے مطلوبہ رقم نہ دینے پر جرمنی سے 9500 فوجی واپس بلانے کا اعلان کر دیا ، وائٹ ہاو¿س میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ جرمنی میں ک±ل 34500 امریکی فوجی تعینات ہیں ان کی تعداد 25ہزارکردی جائے گی، انہوں نے فوجیوں کی تعداد میں کمی کا سبب جرمنی کا نیٹو میں اپنی مالی ذمہ داریاں پوری نہ کرنا بتایا ہے، صدر ٹرمپ نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ تجارتی روابط میں بھی برلن کا رویہ درست نہیں ،امریکا میں جرمن سفیر ایملی ہابر نے کہا کہ امریکی فوجی جرمنی میں نہیں بلکہ ٹرانس ایٹلانٹک سیکیورٹی کے دفاع کے لیے تعینات تھے۔


































