
تل ابیب: صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیز سے اختلافات منظر عام پر آگئے۔ نیتن یاہو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فوج نے اہم معلومات کی مجھ تک رسائی روکی۔ مجھے اندھیرے میں نہیں رکھا جانا چاہیے تھا۔ حماس کی حکمت عملی کی دستاویز میری میز پر ہونا چاہئے تھی۔ نیتن یاہو نے نو منٹ کے ویڈیو بیان میں اپنے ترجمان ایلی فیلڈسٹین کا سخت دفاع کیا۔ جن پر قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے خفیہ معلومات کو لیک کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ایلی فیلڈسٹین ایک محب وطن اسرائیلی اور ایک پرجوش صہیونی ہے۔ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ وہ جان بوجھ کر ریاست کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے۔ نیتن یاہو خفیہ معلومات کو لیک کرنے کی تحقیقات کو سیاسی طور پر محرک قرار دیا۔ واضح رہے کہ دو دن قبل نتین یاہو کے ترجمان پر معلومات لیک کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔


































