
غزہ : حماس کے رہنما باسم نعیم نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی مؤخر کرنا جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ باسم نعیم نے کہا ہے کہ نیتن یاہو معاہدہ سبوتاژ کرنے کیلئے گندا کھیل کھیل رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ معاہدے کو کمزور کرنے اور جنگ میں واپس جانے کے لیے آمادگی کا پیغام دینے کے گھناؤنے کھیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس معاہدے پر قائم ہے اور معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کی ہے۔ باسم نعیم نے کہا کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، 100 سے زیادہ فلسطینی مارے گئے، وعدے کے مطابق انسانی امداد کو غزہ میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ نیٹزارم کوریڈور سے انخلاء ملتوی کر دیا گیا۔


































