
رام اللہ : حقوق انسانی گروپ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کو دہشت گردی اور بدسلوکی قرار دیا۔فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اسرائیل نے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف یہ اقدام خاص طور پر سخت سردی کے دوران کیا۔ صیہونی حکومت نے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی تذلیل۔ بدسلوکی اور تشدد کا کوئی ہتھکنڈا نہیں چھوڑا۔ بیان میں کہاگیاہے کہ اسرائیل نے نہ صرف قیدیوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے بلکہ وہ گرفتاری اور قتل، گھروں پر چھاپے اور ان کے گھروں کے اندر توڑ پھوڑ اور تباہی کی کارروائیوں کے ذریعے ان کے خاندانوں کے خلاف منظم دہشت گردی میں بھی ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام جرائم اور دھمکیوں کا مقصد نہ صرف قتل اور آزادی کی خوشی کو چھیننا ہے بلکہ فلسطینی قیدی کی فلسطینی اجتماعی شعور میں حیثیت کو بھی مجروح کرنا ہے۔


































