Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کو شکست

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد الیکشن میں ہندو انتہا پسند پارٹی بی جے پی تمام تر سرکاری وسائل استعمال کرنے کے باوجود اکثریت حاصل نہیں کرسکی۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس مل کر حکومت بنائیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ ایک بار پر وزیراعلیٰ بنیں گے انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کانگریس حکومت پہلے کابینہ اجلاس میں ہی جموں و کشمیر کی حیثیت کی بحالی کے مطالبہ پر مبنی قرارداد پاس کرے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کابینہ کا پہلا کام ہونا چاہئے کہ وہ ایک قرارداد پاس کرے جس میں مرکز سے جموں و کشمیر کی حیثیت بحال کرنے کا کہا جائے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کو قرارداد کے ساتھ دہلی کا سفر کرنا چاہئے اور حکومت سے حیثیت بحال کرنے کے لئے کہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی حیثیت کی بحالی کا وعدہ وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور دیگر نے کیا تھا۔ انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ کشمیر کا درجہ صرف اسی وقت بحال کیا جائے گا جب کشمیر میں بی جے پی کی حکومت بنے گی۔ نشینل کانفرنس کے نائب صدر نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی آرٹیکل تین سو ستر کی بحالی کے اپنے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوگی۔ اس پر ہمارا موقف کبھی نہیں بدلے گا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ نئی دہلی کے ساتھ مقابلہ آرائی سے کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ پہلے حکومت بننیں دیں یہ سوال وزیر اعلیٰ سے پوچھا جانا چاہئے۔ دلی کے ساتھ اچھے تعلقات سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular