
لندن : برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے برطانیہ کے عام انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئےپارٹی کی سربراہی سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارٹی شکست کے بعد رشی سونک نے 10 ڈاوئنگ اسٹریٹ کے باہر الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم ڈیلیور نہیں کر پائے، جلد کنگ چارلس کو استعفیٰ پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی انتخابات جیت چکی ہے. شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں.


































