حج محدود رکھنے کا فیصلہ شرعی حکم اور حالات کے عین مطابق ہے،وفاقی وزیر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے حج کے کامیاب درخواست گزاروں کو پیسے واپس دینے کا اعلان کردیا، سعودی وزارت حج کے اعلان کے بعد پاکستانی وزارت مذہبی امور نے حج 2020 کے کامیاب درخواست گزاروں کو پیسے واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے حج فارمولیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، حج فارمولیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد کامیاب درخواست گزاروں کو پیسے واپسی کا اعلان کیا جائے گا ،وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کے سعودی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی وزیر حج نے اعلان سے پہلے ہمیں اعتماد میں لیا ، جسکے لئے ہم شکر گذار ہیں، یہ فیصلہ شریعت کے حکم اور موجودہ حالات کے عین مطابق ہے۔


































