عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے ،وزیراعلیٰ
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں فرقہ واریت میں ملوث عناصر کی سرگرمیوں کو سختی سے کچلنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کی جانب سے چندہ یا فنڈز جمع کرنے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے اور قانون شکن عناصر کیخلاف قانون کے تحت اور فرقہ واریت میں ملوث عناصر کیخلاف بلاتفریق کا رروائی کی جائے


































