
بیروت: لبنان میں صیہونی فوج نے چوبیس گھنٹوں میں بیروت، بیکا وادی اور جنوبی لبنان سمیت کئی علاقوں پر 57 فضائی حملے کرڈالے۔ ان حملوں میں ساٹھ شہری شہید اور 168 سے زائد زخمی ہوئے۔ حزب اللہ نے جوابی وار کرتے ہوئے 12 صیہونی فوجی ٹھکانے لگادئے۔ جبکہ بیس زخمی ہوئے۔ حزب اللہ نے تل ابیب کے علاقے ہرزیلیا پر دو ڈرون داغ دیے، شہر سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ صیہونی شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔ حزب اللہ نے اسرائیل کے زیر قبضہ صفد شہر، گولان وادی، کریات شمونہ اور کفار یوول سمیت صیہونی غیر قانونی آبادی والے علاقوں اور فوجی تنصیبات پر سو سے زائد راکٹ بھی داغ دیے۔ اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی امن فوج کو دوبارہ نشانہ بنایا بمباری سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔


































