
پیرس: فرانس میں مساجد کے خلاف کریک ڈاؤن اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے فرانس کے شہر کین میں یہود مخالف بیان کا الزام لگا کر ایک اور مسجد کو بند کر دیا گیا۔ بنیاد پرستی پھیلانے کے الزام میں پہلے ہی متعدد مساجد کو بند کیا جاچکاہے۔فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن نے تصدیق کی ہے کہ کین کی مسجد کو یہود مخالف بیانات دینے پر بند کیا گیا ہے۔ مسجد نے کالعدم کی گئی دو تنظیموں کی حمایت کی خلاف ورزی بھی کی ہے۔


































