امریکا نے تنازعات کے خاتمہ کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد رکوادی
نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکا نے کورونا وائرس کے مقابلے کے معاملے پر سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد پر رائے شماری رکوا دی، امریکا نے کوئی وجہ بتائے بغیر سلامتی کونسل میں رائے شماری کے عمل میں رخنہ ڈالا اور تیونس اور فرانس کی تیار کردہ قرارداد کے متن پر رائے شماری نہیں ہونے دی،قرارداد میں سلامتی کونسل سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ کورونا وائرس کے وحشتناک پھیلاو¿ کے پیش نظر دنیا بھر میں جاری جنگوں اور تنازعات کے فوری خاتمے کی قرارداد منظور کرے، اس سے پہلے دنیا کے دیگر ملکوں نے بھی سلامتی کونسل سے ایسی قرارداد جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔


































