
کراچی (نیٹ نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6 ہزار 397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک ہی دن میں 107 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، اس سلسلے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 933 تک جا پہنچی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 107 اموات ہوئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6 ہزار 397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 28 ہزار 344 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر 9 لاکھ 9 ہزار 169 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں 40 ہزار 247 مریض صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 2463 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 47382 کیسز رپورٹ، سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 46828 ہو گئی، کے پی کے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15787، بلوچستان میں 7673، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6699 آزاد جموں و کشمیر 534 گلگت میں 1030 ہو گئی۔


































